Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ورلڈ کپ 2023: کون سے کھلاڑی قومی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے؟

انجری کے شکار حارث سہیل اور نواز کی شمولیت کی باز گشت
شائع 13 مئ 2023 03:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

راواں سال بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں کن کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم ممکنہ طور پر گرین شرٹس کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں لگاتار 2 سینچریاں بنانے والے فخر زمان کے علاوہ امام الحق جبکہ تیسرے اوپنر کے طور پر شان مسعود کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ بلے باز اور کپتان بابراعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل، افتخار احمد، آغا سلمان اور محمد رضوان شامل ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح اسپن بولنگ کے شعبے میں نائب کپتان شاداب خان کی جگہ پکی دکھائی دے رہی ہے تاہم ان کے ہمراہ اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

اسپن آل راؤنڈرز کے لیے طویل عرصے بعد ٹی20 ٹیم میں جگہ پانے والے عماد وسیم یا کیویز کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے محمد نواز اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ نسیم شاہ، حارث رؤف، محمدوسیم جونئیر اور احسان اللہ خان کو شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ہارون الرشید کے علاوہ سابق کرکٹر محمد سمیع اور یاسر حمید شامل ہیں۔

ماضی میں آئی سی سی قوانین کے تحت کرکٹ بورڈ کو پہلے 30 ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کرنا ہوتا تھا تاہم رواں سال ورلڈ کپ میں 15 سے 16 رکنی اسکواڈ کے اعلان کی توقع ہے۔

ICC

Pakistan Cricket Team

dubai

odi cricket

ODI World Cup

icc cricket world cup