پاکستان نے 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا
قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، ترجمان دفترخارجہ
پاکستان نے 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا، قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ، پاکستان سے رہا ہونے والے 198 بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام قیدی ماہی گیر تھے، بھارتی ماہی گیر اپنی سزا مکمل کر چکے تھے جبکہ ان کی بھارتی شہریت کی تصدیق بھی ہوچکی تھی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھارتی ماہی گیروں کورہا کیا گیا ہے، قیدیوں کے معاملات کو پاکستان ہمیشہ انسانی ہمدردی کے جذبے سے دیکھتا ہے۔
lahore
Pakistan Foreign Office
Indian fishermen
Released
wagah border
مقبول ترین
Comments are closed on this story.