Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: 3 روز تعلیمی سرگرمیاں بند رہنے کے بعد آج سے اسکول کھل گئے

سرکاری اسکولوں میں حاضری آج انتہائی کم ہے
شائع 13 مئ 2023 09:46am
تصویر: ایف پی فائل/ فائل
تصویر: ایف پی فائل/ فائل

لاہور میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پُرتشدد کارروائیوں کے باعث تین روز سرکاری اسکول بند رہنے کے بعد آج سے کھل گئے ہیں۔

کشیدہ حالات کے باعث کچھ بچے آج تعلیمی اداروں میں نہیں جانا چاہتے تھے، تو کئی والدین بچوں کو آج اسکول بھیجنے کے حق میں نہیں تھے۔

اساتذہ بھی کشیدہ حالات سے پریشان نظر آئے اور کہا کہ تدریسی عمل کا ہرج ہوتا ہے ایسی صورتحال اب دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔

سرکاری اسکولوں میں حاضری آج انتہائی کم رہی جبکہ پرائیویٹ اسکولز اور سرکاری و نجی جامعات میں 15 مئی سے تدریسی عمل بحال ہوگا۔

punjab

Schools

ٰImran Khan