سندھ ہائیکورٹ کا پارک کی زمین پربچت بازار کے خاتمے کا حکم
عدالتی حکم پرعمل درآمد کروانےکی یقین دہانی پر درخواست نمٹادی
سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی میں پارک کی زمین پر بُدھ بچت بازار کے خاتمے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں بچت بازار لگانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالتی حکم پر ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں کہا کہ بچت بازارکے نام پر نوجوانوں کو تفریح سے محروم کیا جارہا ہے مُثبت سرگرمیاں نہ ہونے سے نوجوان جرائم کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
بچت بازارکے آرگنائزر نے کہا کہ ہفتے میں6 دن پارک عوام کیلئے دستیاب ہوتا ہے صرف بدھ کو بچت بازار منعقد کیا جاتا ہے بازار سےعوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے بچت بازارکے خاتمے کا حکم دیا اورعدالتی حکم پرعملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹادی گئی۔
karachi
Sindh High Court
administer karachi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.