Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لاہور: قتل کے مقدمات میں ملوث 4 ملزمان یواے ای سے گرفتار

ایف آئی اے نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا
شائع 12 مئ 2023 09:13am
تصویر/ ان اسپلیش
تصویر/ ان اسپلیش

لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے چار ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے متحدہ عرب امارات سے قتل کے مقدمات میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چاروں ملزمان قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کو فلائٹ نمبر پی کے 411 سے لاہور ائرپورٹ لایا گیا۔

گرفتار ملزمان میں صوفی احمد یار، منصور احمد، محمد انصر اور ساجد اللہ شامل ہیں جن کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پولیس کو تلاش تھی۔ ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزمان کی گرفتاری انٹرپول پاکستان کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطے کےذریعے سے ممکن ہوئی۔

FIA

lahore

police