Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے
شائع 11 مئ 2023 09:39pm
فوٹو — روٹرز/ فائل
فوٹو — روٹرز/ فائل

اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 99 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

SBP

FOREIGN EXCHANGE RESERVES

SBP RESERVES