Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی سلامتی اجلاس بلانے والوں کو پتا چل جائے کہ ملک بدل چکا ہے، شیخ رشید

پاک فوج کبھی عوام پر گولیاں چلائے گی اور نہ چور، ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑی ہوگی، سابق وفاقی وزیر
شائع 11 مئ 2023 08:57pm
سابق وفاقی وزیر اور سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر اور سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اجلاس بلانے والوں کو پتا چل جائے کہ ملک بدل چکا ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی و قانونی ہے، آج کے فیصلے سے عدالت عظمیٰ کی عزت میں اضافہ ہوا اور عدلیہ کے گھروں کو آگ لگانے کی بات کرنے والوں کی زلت ہوئی۔

این ایس سی اجلاس پر انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والوں کو پتا چل جائے گا ملک بدل گیا ہے، ادارے ہمارے ہیں، ہماری فوج عظیم ایک فوج ہے جو کبھی عوام پر گولیاں چلائے گی اور نہ چور، ڈاکوؤں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اور عمران خان کی جیت ہوئی اور 13 جماعتیں زیرو ہوگئیں، یہ خود انہوں نے اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، حکومت نے ایک سال میں جو قدم اٹھایا وہ ان کے گلے پڑا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں ملک میں الیکشن کی طرف جانا ہے، صوبوں میں فوج بلائی جاسکتی ہے تو یہی فوج الیکشن میں مدد گار ثابت ہوگی۔

PDM

Sheikh Rasheed

Supreme Court of Pakistan

politics may 11 2023