Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ راجہ بشارت سمیت 15 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج

ملزمان پیٹرول بموں سے لیس تھے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، ایف آئی آر
شائع 11 مئ 2023 07:23pm
راوپنڈی میں جی ایچ کیو پر پی ٹی آئی مظاہرین کی توڑ پھوڑ
راوپنڈی میں جی ایچ کیو پر پی ٹی آئی مظاہرین کی توڑ پھوڑ

راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کا مقدمہ سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سمیت تحریک انصاف کے 15 کارکنوں کے خلاف درج کرلیا ہے۔

پولیس مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانہ آر اے بازار میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان نے گزشتہ روز جی ایچ کیو گیٹ نمبر ایک پر حملہ کیا توڑ پھوڑ کی۔

متن کے مطابق نامزد ملزمان پیٹرول بموں سے لیس تھے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، ملزمان نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کی قیادت میں جی ایچ کیو بلڈنگ کے شیشے توڑے۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 9 دفعات لگائی گئی ہیں۔

FIR

imran khan arrested

politics may 11 2023

GHQ Attack