Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران ریاض خان کے بعد سینئیر صحافی آفتاب اقبال بھی گرفتار

عمران ریاض کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
شائع 11 مئ 2023 07:03pm
سینئیر صحافی عمران ریاض خان (دائیں) اور آفتاب اقبال (بائیں)۔ فائل فوٹو
سینئیر صحافی عمران ریاض خان (دائیں) اور آفتاب اقبال (بائیں)۔ فائل فوٹو

پولیس نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کے بعد آفتاب اقبال کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

آفتاب اقبال کی کی صاحبزادی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ کچھ گاڑیاں آئیں اور ایک منٹ سے بھی کم وقت میں انہیں گرفتار کرکے لے گئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان ریاض خان کو بھی تحویل میں لیا جاچکا ہے۔

صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گزشتہ رات سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی جانا چاہتے تھے۔ انہیں ایئرپورٹ سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

imran riaz khan

politics may 11 2023

Aftab Iqbal