Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران کی مظاہرین کو پرامن رہنے کی ہدایت، ملکی حالات پر لاعلمی کا اظہار

کارکنان پُرامن ہو جائیں ملک میں انتشار نہیں چاہتے، عمران خان
اپ ڈیٹ 11 مئ 2023 08:34pm
عمران خان سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران (اسکرین گریب)
عمران خان سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران (اسکرین گریب)

سپریم کورٹ کی جانب سے گرفتاری غیر قانونی قرار دئے جانے اور فوری رہائی کے حکم کے بعد عمران خان نے پی ٹی آئی مظاہرین کو پرامن رہنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کا سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، کارکنان پُرامن ہو جائیں، ملک میں انتشار نہیں چاہتے، ملک میں صرف الیکشن چاہتے ہیں۔

عمران خان کا عدالت میں کہنا تھا کہ مجھے علم ہی نہیں تھا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عدالت میں لوگ انصاف کیلئے آتے ہیں، جب اغوا کیا گیا تو یہ واقعات میرے لیے حیران کُن تھے، مجھے علم ہی نہیں تھا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، لہٰذا میں مظاہروں کا ذمہ دار کیسے ہوگیا۔

سپریم کورٹ سے واپسی پر عمران خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی، ان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو پتا ہےملک میں آگ لگی ہوئی ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس چیز کا بالکل علم نہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ نیب کے علاوہ کسی اور نے بھی ملاقات کی؟ تو عمران خان کا مسکراتے ہوئے نہ کا جواب دیا۔

عمران خان نے ملک بھر میں ہونے والی اموات پر بھی لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے پاس ٹی وی تھا نہ ٹیلی فون۔

اسد عمر کی گرفتاری پر بھی عمران خان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان باتوں کا تو مجھے کسی نے نہیں بتایا۔

۔

imran khan arrested

politics may 11 2023