Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جو جوڈیشل ریمانڈ میں ہو کیا کوئی عدالت اس کو بلا سکتی ہے، شرجیل میمن

وفاقی حکومت نے حالات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل کی ہے، صوبائی وزیر
شائع 11 مئ 2023 04:53pm
صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن۔ فوٹو — فائل
صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن۔ فوٹو — فائل

صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے سپریم کورٹ کے حکم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو جوڈیشل ریمانڈ میں ہو کیا کوئی عدالت اسے بلا سکتی ہے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کیا تھا، انہیں بلدیاتی انتخابات میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں سندھ کے لوگوں نے کوئی خاص ردعمل نہیں دیا، پی ٹی آئی کے لوگوں نے اپنی قیادت کے کہنے پر پبلک ٹرانسپورٹ، واٹر بورڈ اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جس پر پیپلز پارٹی نے خوشی کا اظہار نہیں کیا، سازش کے تحت اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ملک میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، وفاقی حکومت نے حالات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل کی ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ نے لوگوں کو ورغلانہ شروع کیا، کسی قیادت کو عدالت سے بھاگنا نہیں چاہیے۔

karachi

Supreme Court of Pakistan

Sharjeel Inam Memon

imran khan arrested

politics may 11 2023