ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کب ٹکرائیں گے
رواں برس بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں 10 ٹیموں کے درمیان 48 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
بھارت کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 8 اکتوبر کو چنئی میں ہوگا جبکہ پاکستان اپنا افتتاحی میچ 13 اکتوبر کو کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔
میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 15 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا، امکان ہے کہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد کھیلا جائے۔
بھارتی میڈیا کے دعوے
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلنے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں تاہم پاکستان بمقابلہ بھارت کے مقام کا حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے تاہم اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو فائنل احمد آباد میں کھیلنے پر رضامند ہے۔
گرین شرٹس کے میچز کے وینیو
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے میچز بھارت کے شہروں چنئی، احمدآباد، حیدرآباد اور بنگلور میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے میزبان بھارت، پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ یعنی ان 8 ٹیموں نے براہ راست ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔
کوالیفکیشن راؤنڈ سے 2 ٹیمیں میگا ایونٹ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے اس سال جون میں میزبان زمبابوے، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ، عمان، نیپال، امریکا، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ کے درمیان ہوں گے۔
پاکستان کے میچز چنئی، احمدآباد، حیدرآباد اور بنگلور میں ہوں گے۔
فائنل میں پہنچنے پر پاکستان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے پر راضی ہے۔
Comments are closed on this story.