Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے احتجاج دوران گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 درخواستیں دائر

گرفتار ملزمان کے لواحقین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں
شائع 11 مئ 2023 01:13pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں 3 درخواستیں دائر کردی گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار ملزمان کے لواحقین نے درخواستیں دائر کیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، پولیس نے خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، تمام افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، گرفتار افراد کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں، تمام افراد کوپی ٹی آئی کی ریلی کے قریب سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کا احتجاج کرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے۔

pti

Lahore High Court

imran khan arrested

PTI Leaders arrested

politics may 11 2023