Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 303 روپے کا ہوگیا، ڈیلرز
اپ ڈیٹ 11 مئ 2023 02:56pm
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)

مُلک کے کشیدہ حالات کے اثرات معیشت پر بھی پڑنے لگے ہیں، ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار رہتے ہوئے آج انٹربینک میں ڈالر8.78 روپے مہنگا ہوجانے کے بعد 299 روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر303 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں قیمت میں 5 روپے 16 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر290 روپے کا ہوگیا تھا۔

بعد ازاں کارروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، 5.38 روپے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 290.22 روپے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان

ڈالر

US Dollars