Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

’بگ بین‘ کی سُوئیاں اچانک رُک گئیں

ٹاور کی اونچائی 96 میٹر ہے جس کے چاروں اطراف میں گھڑیاں موجود ہیں
شائع 11 مئ 2023 10:49am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

برطانیہ میں قائم مشہور کلاک ٹاور’بگ بین’ سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن گزشتہ روز ہی فنی خرابی کی وجہ سے اِس گھڑیال کی سُوئیاں بند ہوگئیں تھیں۔

مذکورہ واقعہ بُدھ کی سہ پہر کو ایک بجے کے قریب پیش آیا جب گھڑیال کی سوئیاں بند ہوگئیں تھیں۔

اس ٹاور کی اونچائی 96 میٹر ہے جس کے چاروں اطراف میں گھڑیاں موجود ہیں، جو12:55 (11:55 GMT) پر رُک گئیں تھیں۔ جس کے باعث رات کے ایک بجے گھڑیال سے گھنٹی بجنے کی آواز نہیں آئی۔

آدھے گھنٹے کے بعد ہی گھڑی کو سیٹ کرنے کے لئے لایا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 1:47 پر گھڑی دوبارہ چلنا شروع ہوگئی تھی۔

مذکورہ واقعے سے حوالے سے برطانوی ہاؤس آف کامنز کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ الزبتھ ٹاور کی گھڑی عارضی طور پر بند ہوئی تھی اور ماہرین نے تکنیکی مسئلے کو حل کردیا ہے جس کے بعد گھڑی اب معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

london

United Kingdom