Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محض اتفاق؟ نواز شریف اور عمران کیخلاف مقدمہ سننے والے ایک ہی جج

اب تک جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں تین مرتبہ توسیع کی جاچکی ہے۔
اپ ڈیٹ 10 مئ 2023 11:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب نے القادر ٹرسٹ میں میبینہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، اور اس کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں۔

تو جسٹس محمد بشیر کون ہیں؟

جسٹس محمد بشیر کو ویسے تو اب تک ریٹائر ہوجانا چاہئیے تھا، لیکن احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں تین مرتبہ توسیع کی گئی۔

جسٹس محمد بشیر وہی جج ہیں جنہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اب یہ اتفاق ہے یا نہیں کچھ کہہ نہیں سکتے، لیکن عمران خان کا مقدمہ بھی اب جسٹس محمد بشیر کی عداکلت میں آیا ہے۔

یعنی سماعت کرنے والے جج بھی وہی ہیں جنہوں نے نواز شریف کو سزا سنائی، وکیل بھی وہی ہیں جو نواز شریف کے مقدمے میں موجود رہے، لیکن ملزم تبدیل ہوچکا ہے۔

یعنی جج محمد بشیر ہیں، نیب کے ڈپٹی پراسیکوٹر مظفر عباسی اور عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ہیں، جو اس مرتبہ نواز شریف کی جگہ عمران خان کی وکالت کریں گے۔

NAB court Islamabad

imran khan arrested

Al Qadir Scandal

politics may 10 2023

Justice Muhammad Bashir