Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں دفعہ 144 نافذ، ڈی آئی جیز کو اضافی نفری دے دی گئی

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جائیں گے۔
شائع 10 مئ 2023 05:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں مظاہروں، احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں میں چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر کراچی امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئےآئی جی سندھ نے کراچی کے تین ڈی آئی جیز کو اضافی نفری دے دی گئی ہے، ہر زونل ڈی آئی جی کو پانچ سو اضافی اہلکار دیئے گئے ہیں۔

اضافی نفری رزاق آباد اور سعیدآباد ٹریننگ سینٹر سے دی گئی ہے۔

Section 144

sindh

politics may 10 2023