Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

2 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے 2 کیسز میں ضمانت کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا
شائع 10 مئ 2023 11:54am
اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز 2 کیسوں میں ضمانت کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف محسن شاہنواز پر حملے اور اداروں کے خلاف بیان پر مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع دی جاتی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری قانونی ہے تاہم رجسٹرار ہائیکورٹ تشدد اور دیگر معاملے کی انکوائری کریں۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے رجسٹرار کو ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ 16 مئی تک ملتوی کردی۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

justice aamir Farooq

imran khan arrested

politics may 10 2023