پاک فوج کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر منظم سازش کے تحت حملے ہوئے، وزیردفاع
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتار کے بعد ہونے والے احتجاج میں پاک فوج کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر منظم سازش کے تحت حملے ہوئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کی کشیدہ صورتحال سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ٹوئٹ کیا۔ جس میں انھوں نے لکھا کہ عمران خان سیاسی لڑائی میں فوج کو منصوبہ بندی کے ساتھ فریق بنا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاک فوج کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر منظم سازش کے تحت حملے ھوئے، یہ سراسر وطن دشمنی ہے ان سب حملوں کا حساب بھی قانون لے گا۔
وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ معاملات کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا، چار سال کی کرپشن کا قانون کے عین مطابق محاسبہ ہوگا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پُرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جبکہ کچھ مقامات پر پاک فوج کے دفاتر اور رہائش گاہوں پرحملوں کی اطلاعات بھی آئیں۔
Comments are closed on this story.