Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگنے پرتنقید کرنے والوں کو مشی خان کا چیلنج

اداکارہ کی حال ہی میں عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگنےکی ویڈیو وائرل ہوئی تھی
شائع 08 مئ 2023 03:55pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

اداکارہ مشی خان نے حال ہی میں عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر ان کی گاڑی کے ساتھ بھاگتے ہوئے وائرل ویڈیو پرتنقید کرنے والوں کو کڑا جواب دیا ہے۔

مشی نے انسٹا پر ویڈیو پیغام میں ٹرول کرنے والوں کو جواب دیا، ’میں عمران خان کو سپورٹ کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ جاتی ہوں اور میں ان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی بھی ہوں‘۔

اداکارہ کے مطابق یہ ان کا جذبہ ہے اور وہ اپنی حفاظت کو مدنظررکھتے ہوئے بھاگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جم جاتی ہیں اور اچھی فٹنس کی حامل ہیں اس لیے بھاگتی ہیں۔ انہوں نے خود کو ٹرول کرنے والوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صوفوں پر سارا دن بیٹھے رہنے والے خواتین وحضرات آئیں اور میرے ساتھ تھوڑی سی دوڑ لگائیں، آدھے راستے میں ہی آپ کے گھٹنوں نے جواب دے جانا ہے۔

اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ وہ عمران خان کی گاڑی کے پیچھے کام حاصل کرنے کیلئے نہیں بھاگتیں، انہوں نے ساری زندگی اپنی مرضی سے کام کیا ہے۔ کام اچھا لگے تو کرتی ہیں ورنہ نہیں کرتیں۔

خود کو پاگل کہنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ، ’ ہاں میں بالکل پاگل ہوں اور ایسا پاگل پن اور جذبہ ہر ایک میں ہونا چاہیئے’ ۔

مشی خان نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ عمران خان کو سپورٹ کریں گی۔

ٹوئٹرپر شیئرکی جانے والی ویڈیوزمیں مشی نے عمران خان کی جانب سے خود کو ہاتھ ہلانے پر بھی خوشی کااظہارکیا۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Mishi Khan

TROLLING