Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجپوشی میں شرکت نہ کرنے کے بعد میگھن تنہا رہ گئیں

شاہ چارلس کی چھوٹی بہوکو کیلیفورنیا میں دوستوں کے ہمراہ چہل قدمی کرتے دیکھا گیا
شائع 08 مئ 2023 02:38pm
تصویر: ڈیلی میل
تصویر: ڈیلی میل

شاہ چارلس کی تاجپوشی کے موقع پران کی چھوٹی بہو میگھن مارکل کیلیفورنیا میں اپنے دوستوں مارکس اینڈرسن اور ہیتھر ڈوراک کے ہمراہ چہل قدمی کرتی نظرآئیں۔ شاہی خاندان سے اختلافات کے باعث شوہرکے ہمراہ امریکا میں رہائش اختیار کرنے والی مگیھن کی غیر موجودگی سبھی نے محسوس کی کیونکہ کچھ دیر کیلئے ہی سہی وہ اس تقریب کا حصہ بنے تھے۔

برطانیہ میں شاہی تقریبات سے غیرحاضر میگھن کو اپنے بیٹے آرچی کی سالگرہ منانے کے بعد اتوار کے روزشہزادہ ہیری کے بغیر مونٹیسیتو میں واقع اپنی رہائش گاہ کے قریب دیکھا گیا۔

شہزادہ ہیری کے بیٹے آرچی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس نے ایک گلاس اٹھا کر پوتے کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ آرچی نے 2019 میں شہزادہ ہیری اور میگھن کے یہاں جنم لیا تھا جبکہ 2021 میں اس جوڑی نے اپنی بیٹی للی بیٹ ڈیانا کو خوش آمدید کہا تھا۔

شاہی محل کو تلخیوں کے باعث خیرباد کہنے والےہیری والد کی تاج پوشی کے چند گھنٹوں کے اندر ہی امریکہ واپس جانے والے طیارے میں سوار تھے تاہم بادشاہ کا منصب سنبھالنے والے چارلس نےغیرپوتے پوتیوں کے ساتھ ساتھ اس اہم دن پر وہاں موجود لوگوں کا بھی ذکر کیا۔

ہیری کو فیملی لنچ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے آرچی کی چوتھی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے فوری کیلیفورنیا واپس جانے کا فیصلہ کیا۔شاہی تقریبات سے غائب رہنے والی میگھناپنے بیٹے آرچی کی سالگرہ منانے کے لیے امریکا میں اپنے گھر میں موجود تھیں۔

دوستوں کے ساتھ میگھن کی وائرل تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ 41 سالہ میگھن نے سیاہ رنگ کا ایتھلیٹک لباس پہنا ہوا تھا اور خاکی جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی جسے انہوں نے اپنی کمر کے گرد باندھ رکھا تھا۔

ہفتہ کے روز اپنے سسر کی تاج پوشی کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب میگھن کو عوامی سطح پر دیکھا گیا تھا۔ ہیری، جو بیٹے کی سالگرہ کیلئے گزشتہ روز ہی کیلیفورنیا واپس آئے تھے، میگھن کے ہمراہ نہیں دیکھے گئے۔

38 سالہ ڈیوک آف سسیکس کو ہفتے کے روز لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر اس وقت دیکھا گیا جب وہ اپنا فون اور کچھ دستاویزات تھامے پرواز میں سوار ہونے کیلئے دوڑ لگا رہے تھے۔

میگھن ان دو دوستوں مارکس اینڈرسن اور ہیتھر ڈوراک کو کئی سال سے جانتی ہیں - مارکس سوہو ہاؤس کے پرائیویٹ ممبرز کلب میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں اور میگھن کی ان سے دوستی اس وقت سے ہے جب وہ ٹورنٹو میں ٹی وی شو کی شوٹنگ کررہی تھی۔ہیدر کئی سالوں سے میگھن کی یوگا انسٹرکٹررہی ہیں۔

لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں اوالد کنگ چارلس کی تاج پوشی میں شرکت کیلئے جانے والئے ہیری الوداع کہہ کرفوراً ہیتھرو ائرپورٹ روانہ ہو گئے تھے جب کہ ان کے والد اور سوتیلی والدہ ملکہ کیمیلا ابھی سرکاری تصاویر بنوانے سے بھی فارغ نہیں ہوئے تھے۔

سسیکس کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آرچی کی سالگرہ پر کیلیفورنیا کے شہر مونٹیسیٹو میں واقع اس جوڑے کی 14 ملین پاؤنڈ مالیت کی حویلی میں ایک ’نجی جشن‘ منایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری نے آرچی کی سالگرہ میں شرکت کیلئے وقت پر واپس آنے کا وعدہ کررکھا تھا۔ وہ سہ پہر تین بج کر 45 منٹ پرواپسی کی پرواز میں سوار ہوئےمقامی وقت کے مطابق شام چھ بج کر 55 منٹ پر لاس اینجلس پہنچے تھے۔

لاس اینجلس ائرپورٹ سے مونٹیسیٹو تک ڈرائیو میں تقریبا 90 منٹ لگتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیری نے آرچی کے سونے سے پہلے واپس آنے کاتہیہ کررکھا تھا۔

ذرائع نے ڈیلی میل کو بتایا کہ میگھن ’آرچی کی سالگرہ منانے کے لیے گھر پر رہیں کیونکہ انہیں لگا کہ کچھ اور کرنا ٹھیک نہیں ہوگا، “وہ ڈرامے کو کم سے کم کرنا چاہتی تھیں۔ “

واضح رہے کہ ہیری اور ان کی امریکی نژاد سیاہ فام اداکارہ میگھن مارکل نے اپریل 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پرخود مختار ہونے کیلئے کام کریں گے۔

دونوں نے کیلیفورنیا منتقلی کے بعد معروف میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ انٹرویو سے لے کر نیٹ فلیکس پردستاویزی فلم تک کئی منصوبوں میں حصہ لیا اورشاہی خاندان کی جانب سے اپنے ساتھ بدسلوکی کی شکایت کرتے رہے۔

اس تابوت میں نئی کیل جنوری میں ہیری کی سوانح حیات ’سپیئر‘ کی اشاعت سے ٹھوکی گئی، کتاب نے فروخت کے ریکارڈ توڑ دیے لیکن شکایتوں کا پلندہ کھولنے والے ہیری کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی۔

Meghan Markle

Prince Harry

King Charles III

Coronation Ceremony