Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد عمر کی حفاظتی ضمانت منظور، متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت
شائع 08 مئ 2023 01:09pm
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے اسد عمر کی 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 25 ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

سندھ اہائیکورٹ نے اسد عمر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد میں 6 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا، اسد عمر کے خلاف عدلیہ کے حق میں اسلام آباد ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔

مریم نواز اور نوازشریف اداروں سے متعلق بہت کچھ کہہ چکے ہیں، اسد عمر

دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ قوم اپنے آئینی حق کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے، مریم نواز اور نوازشریف اداروں سے متعلق بہت کچھ کہہ چکے ہیں، جوکچھ کہا گیا کہ وہ دہرانا بھی نہیں چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، بدترین مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے، عدالت نے سیاسی جماعتوں کو بات چیت کا موقع دیا۔

pti

karachi

Bail

Asad Umer

Sindh High Court

Politics May 8 2023