Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور آڈیولیک کیس کے شریکِ ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

کیس کا تفتیشی آفیسر شہر سے باہر ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکا
شائع 08 مئ 2023 12:29pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور آڈیولیک کیس کے شریکِ ملزم اسد فاروق کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج سکندر خان نے ملزم اسد فاروق کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، کیس کا تفتیشی آفیسر شہر سے باہر ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکا۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل اسد فاروق کو ٹیلی ویژن پر چلنے والی آڈیولیک کی بنیاد پر شریکِ ملزم نامزد کیا گیا۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ آڈیو کٹ پیسٹ کرکے بنائی گئی، اسد فاروق پر سیاسی نوعیت کا کیس بنایا گیا ضمانت میں توسیع کی جائے۔

عدالت نے ملزم اسد فاروق کی عبوری ضمانت میں 12 مئی تک توسیع کردی۔

pti

Islamabad High Court

Ali Ameen gandapur

Audio leaks

Politics May 8 2023

judge sikander khan

asad farooq