Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں فخر زمان نے میلہ لوٹ لیا

فخر زمان 363 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے
شائع 08 مئ 2023 11:55am

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں پاکستان کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے میلہ لوٹ لیا، وہ 363 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

فخر زمان نے 5 اننگز میں ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 90.75 کی اوسط سے رنز 363 بنائے جبکہ ایک اننگز میں وہ 180 بناکر ناٹ آؤٹ رہے، فخر نے سیریز میں لگاتار 2 سنچریاں بھی جڑیں۔

کپتان بابراعظم سیریز کے آخری اور کیریئر کے سنچری ون ڈے میچ میں صرف ایک رن بناکر میدان بدر ہوئے، انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 276 رنز بنائے، ان کی بہترین اننگز 107 رنز رہی۔

امام الحق نے 3 میچز میں 174 رنز اپنے نام درج کرائے، پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 161 رنز جوڑے، آغا سلمان نے 5 میچز میں 4 بار بیٹنگ ملنے پر 153 رنز اپنے بنائے اور افتخار احمد 101 رنز بناکر نمایاں رہے۔

شاداب خان نے 35 رنز جوڑے، عبداللہ شفیق 26، شاہین شاہ آفریدی 23 ، اسامہ میر 20، محمد نواز 19اور محمد حارث 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب بولنگ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے سب سے زیادہ 9 وکٹیں اڑائیں، شاہین شاہ آفریدی نے 8 شکار کیے، محمد وسیم اور اسامہ میر نے 6، 6 پلیئرز کو میدان بدر کیا، نسیم شاہ اور ایڈم ملن نے 5،5 وکٹیں اڑائیں، شپلے نے 4 جبکہ شاداب خان نے 3 وکٹیں لیں۔

cricket

babar azam

karachi

Fakhar Zaman

odi series

PAKvsNZ