Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں پر گاڑیوں سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصولی سے روک دیا

محکمہ ٹرانسپورٹ کو نوٹس جاری، 2 ہفتوں میں جواب طلب
شائع 08 مئ 2023 11:13am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم کے تحت سڑکوں پر گاڑیوں سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصولی سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست فیض احمد نے مظہر امین ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم سے شہریوں سے روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں، گاڑیوں سے فٹنس سرٹیفکیٹ کی مد میں طریقہ کار درست نہیں ہے، شہریوں سے سڑکوں پر گاڑیوں کی فٹنس کی فیس وصول کرنا غیر قانونی ہے، سڑکوں پر فٹنس سرٹیفکیٹ کی وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد سڑکوں پر گاڑیوں سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر رقم وصولی سے روک دیا۔

عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

Lahore High Court

justice shahid kareem

Politics May 8 2023

Vehicle Inspection and Certification

Fitness certificate