Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’شہباز شریف کی تاج پوشی میں موجودگی سے سب سے بڑا خطرہ تاج غائب ہونے کا تھا‘

اگر کسی نے اس ملک میں رہنا ہے تو ضمانت کروا لے، چوہدری پرویز الہیٰ
شائع 07 مئ 2023 08:17pm
اسکرین گریب: ٹوئٹر/پی ایم ایل این
اسکرین گریب: ٹوئٹر/پی ایم ایل این

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ’شہباز شریف کی تاج پوشی میں موجودگی سے سب سے بڑا خطرہ تاج کے غائب ہونے کا تھا، تاج بڑی مشکل سے بچا ہے‘۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں چوہدری پرویز الہیٰ نے لکھا کہ ’جشن تاج پوشی میں شرکت تو صرف بہانہ تھی، دراصل شہباز شریف سپریم کورٹ کے خلاف نواز شریف سے تازہ ہدایات لینے لندن گئے ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’شریف برادران اصل میں لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں‘۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیراعلیٰ نے لکھا کہ ’پی ڈی ایم کی حکومت ملک میں کھلواڑ کر رہی ہے، اسلام آباد کے علاوہ پورے ملک کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اگر کسی نے اس ملک میں رہنا ہے تو ضمانت کروا لے‘.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم عدلیہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جس نے ابھی تک اس ملک کا نظام بچایا ہوا ہے، اس وقت ملک میں عدلیہ نہ ہو تو یہاں رہنا مشکل ہے‘۔

PM Shehbaz Sharif

King Charles III

Coronation Ceremony