Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، کراچی کا مئیر جیالا ہونے کا امکان

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج جاری
اپ ڈیٹ 08 مئ 2023 05:34pm

کراچی میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے بعد پیپلزپارٹی 98 نششتوں کے ساتھ پہلے، جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے اورپی ٹی آئی 41 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہے، جبکہ 9 نشستوں کے نتائج سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں زیرسماعت ہونے کے باعث رکے ہوئے ہیں۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کراچی کی 11 یوسیز میں سے 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہے اور چار پرجماعت اسلامی جیتی ہے۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے 7 چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، جبکہ جے یوآئی 3، ٹی ایل پی ایک اور ایک آزاد چیئرمین منتخب ہوا ہے۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن میں جیت کی خواشی میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے گزشتہ رات خوب جشن منایا۔

سندھ کی 90 نشستوں کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اس کے علاوہ جماعت اسلامی نے 9، پی ٹی آئی نے 4 اور آزاد امیدوار نے 6 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ ن اور جی ڈی اے نے ایک ایک نشست پر کامیابی سیمٹی۔

ہنگامہ آرائی کے باعث حیدرآباد کی 2 نشستوں کے رزلٹ روک دیے گئے، 27 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

سندھ کی مجموعی نشستیں 93 تھی، 3 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے تھے۔

کراچی کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

کورنگی یوسی 3 کے مکمل غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار 3412ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 2544 ووٹ حاصل کیے۔

ضلع وسطی کی یوسی 6 نارتھ ناظم آباد کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے تحت جماعت اسلامی کے فیصل نسیم 2500 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے حامد شاہد 885 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔

ضلع کورنگی یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کا امیدوار 2682 ووٹ لیکر کامیاب ہوگیا جبکہ جماعت اسلامی 1786 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔

ضلع جنوبی لیاری یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلز پارٹی کا امیدوار 3245 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی 2574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔

ضلع کیماڑی بلدیہ ٹاؤن یوسی 2 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کا امیدوار 3009 ووٹ لےکر کامیاب قرار پایا، پاکستان تحریک انصاف 1086 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔

ضلع غربی کی یوسی ایک اورنگی ٹاؤن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کا امیدوار 2935 ووٹ لیکر جیت گیا جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار 2925 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہا۔

ضلع غربی کی یوسی 2 اورنگی جماعت اسلامی کے نام رہی اور جماعت اسلامی کا چیئرمین 4778 ووٹ لیکر کامیاب قرار پایا۔ پی پی پی امیدوار 3571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہا۔

ضلع غربی کی یوسی 8 مومن آباد کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی امیدوار 2664 ووٹ لے کر فاتح رہا جبکہ پی ٹی آئی 1380ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔

کراچی کے 15 وارڈز کے مکمل غیر سرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق 7 وارڈز پر پیپلز پارٹی، 5 پر جماعت اسلامی جبکہ تحریک انصاف دو اور مسلم لیگ (ن) ایک وارڈ پر کامیاب ہوئی ہے۔

ضلع کیماڑی کے 6 وارڈ میں سے 5 پر پیپلز پارٹی اورایک پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی، ضلع ملیر ابراہیم حیدری کی وارڈ کی نشست پیپلز پارٹی نے جیتی، اس کے علاوہ ضلع کورنگی ماڈل کالونی کی وارڈ کی نشست پرجماعت اسلامی کا امیدوارکامیاب قرار پایا۔

سندھ کے دیگر اضلاع کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

حیدرآباد یوسی 118 کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔

پی ٹی آئی امیدوار آرزو فیصل 744 حاصل کرکے چیئرمین اور اسامہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی امیدوار برائے چیئرمین محمد شعیب اور وائس چیئرمین وجیہہ رضوی 505 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حیدرآباد یوسی 5 کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے امیر علی چیئرمین اور علی عبد الستار وائس چیئرمین منتخب ہوگئے انھوں نے 1084 ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالجبار اور مولا بخش 350 ووٹ لے سکے۔

ٹھٹھہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں دو یونین کونسلز میں سے پیپلزپارٹی ایک نشست جیت گئی جبکہ ٹھٹھہ یوسی 40 دھابیجی میں آزاد امیدوار مٹھا خان لاشاری 1451 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو 1318 ووٹ ملے۔

حیدرآباد یوسی 30 وارڈ 2 کے مکمل نتیجے کے مطابق جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار ناظم زاہد 179 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبید اللہ 113 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حیدرآباد یوسی 89 وارڈ 3 کا معرکہ تحریک انصاف کے نام رہا ۔ جنرل کونسلر منتخب ہونے والے خان محمد نے 117 ووٹ لیے۔

ٹنڈو باگو ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر پانچ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ سہیل میمن ایڈووکیٹ 406 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار شعیب احمد میمن 116 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع بدین کی 8 نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت 6 نشستوں پر پہلے ہی پیپلزپارٹی بلامقابلہ کامیاب ہوچکی ہے جبکہ ٹاؤن کمیٹی ٹنڈوباگو کے دو وارڈز پر بھی آج پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

ٹنڈو الہ یار میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 میں آزاد امیدوار صحافی شہزاد شیخ 1114 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عبد الصمد میمن 711 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جیکب آباد میں یوسی رمضان پور وارڈ نمبر 2 میں پیپلزپارٹی کے امیر علی 239 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یوآئی کے ظہیر احمد کھوسو 167 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سانگھڑ میں شہداد پور جٹیا ٹاؤن کے وارڈ نمبر 2 پر پیپلزپارٹی کے رانا محمد رمضان 586 ووٹ لے کر جیت گئے۔ جی ڈی اے امیدوار 81 ووٹ لے کر دوسرے نمبر آگئے۔

خیرپور میں ٹاؤن کمیٹی ببرلو وارڈ 4 میں پیپلزپارٹی کے سید محمد شاہ 859 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے اور دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار پیر ذیشان شاہ نے 52 ووٹ حاصل کیے۔

خیرپور صوبھو ڈیرو کی یونین کونسل میرک کے وارڈ نمبر 3 سے جی ڈی اے کے امیدوار سعید احمد بھٹی نے 433 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار 351 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

نواب شاہ میں ایچ ایم خواجہ یوسی 5 وارڈ 4 سے پیپلزپارٹی کے عبد العزیز انصاری 902 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار اورنگزیب انصاری نے 10 ووٹ حاصل کیے۔

گھوٹکی میں اوباڑو ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 میں پیپلزپارٹی کے احمد حسین سیلرو 1326 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار عبد الکریم تھہیم کو 633 ووٹ پڑے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جیت پر جشن منایا۔

کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی وارڈ 2 پر چھ امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔ پیپلز پارٹی کے اصغر علی کوسو 1382 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار شیر محمد سھریانی کو 105 ووٹ پڑے۔

نوشہرو فیروز میں ہالانی وارڈ نمبر 1 سے پیپلزپارٹی کے خادم حسین مہیسر 746 ووٹ لے کر کونسلر منتخب ہوگئے۔

نوشہرو فیروز محراب پور کے وارڈ نمبر 1 میں جنرل ممبر کی سیٹ پر بھی پیپلزپارٹی کے سجاد حسین 840 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

نوشہرو فیروز محبت دیرو سیال میں آزاد امیدوار محمّد حسن نے 1446 ووٹ لیکر یو سی چیئرمین کی نشست جیت لی۔

شکارپور وارڈ نمبر 24 میں آزاد امیدوار فیاض علی سومرو 689 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے فائق سومرو 399 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

4 یوسی چیئرمین 16 جنرل کونسلر بلا مقابلہ منتخب

صوبے کے مختلف اضلاع میں 4 یو سی چیئرمین اور مختلف وارڈز میں 16 جنرل کونسلر بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

  • شہید بینظیرآباد یوسی 32 پر پیپلزپارٹی کے ذیشان علی بلامقابلہ چیئرمین منتخب

  • نوشہر و فیروز یوسی نور پور سے عبد الستار مورو بلا مقابلہ چیئرمین اور اللہ بچایو بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب

  • سکھر یوسی 1 وارڈ نمبر 4 پر پیپلزپارٹی کے عبد القادر عباسی بلامقابلہ کونسلرمنتخب

  • ٹنڈو الہیار یوسی 2 میرآباد سے پیپلزپارٹی کے میر محمد غلام بلامقابلہ کونسلر بن گئے

  • کشمور یوسی 13 وارڈ نمبر 3 سے آزاد امیدوار پیرجان بلامقابلہ کونسلر منتخب

  • شہید بینظیرآباد یوسی 15 وارڈ نمبر 3 سے پیپلزپارٹی کے ذوالفقار علی بلامقابلہ جنرل کونسلر منتخب

  • دادو یوسی 13 وارڈ نمبر 3 پر پیپلزپارٹی کے ثناءاللہ بلامقابلہ کونسلر منتخب

  • دادو یوسی 27 وارڈ نمبر 4 سے علی گل پیر بلامقابلہ کونسلر بن گئے

  • دادو یوسی 35 وارڈ نمبر1 پر پیپلزپارٹی کے ایاز حسین بلامقابلہ کونسلر منتخب

  • ٹھٹھہ یوسی 15 وارڈ 2 سے پیپلزپارٹی کے بلاول برفت بلامقابلہ کونسلر بن گئے

  • ٹھٹھہ یوسی 29 وارڈ نمبر1 سے پیپلزپارٹی کے محمد قاسم بلامقابلہ کونسلر منتخب

  • ٹھٹھہ یوسی 30 وارڈ نمبر 1 سے سلیمان خان بلامقابلہ کونسلر منتخب

  • ٹھٹھہ یوسی 34 وارڈ 2 سے شفیع محمد پلیجو بلامقابلہ کونسلر بن گئے

  • حیدرآباد یوسی 18 وارڈ 4 سے پیپلزپارٹی کے عدنان بلامقابلہ کونسلر منتخب

واضح رہے کہ سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، مٹیاری، ٹنڈوالہٰیار، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 63 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ ہو رہا ہے۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر بلاول بھٹو کا اظہار تشکر

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر جیالوں نے مختلف شہروں میں خوب جشن منایا جبکہ الیکشن میں کامیابی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کراچی سے کشمور تک عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا، کراچی اور حیدرآباد سمیت تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جیالے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جیالوں کمر کس لو، عوامی خدمت کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور اقدار کا نیا معیار قائم کرنا ہے، مجھے ہر عام پاکستانی کا گھر اسی طرح عزیز ہے، جیسے بلاول ہاؤس۔

پی ٹی آئی نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزا لگا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزا لگادیا۔

تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی الیکشن سے متعلق رد عمل سامنے آگیا۔

انصاف ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفتاب صدیقی نے کہ کہ ہمیں پہلے ہی معلوم تھا کہ یہ دھاندلی کریں گے، صبح سے پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی چل رہی تھی۔

آفتاب صدیقی نے مزید کہا کے ہم نے دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے، اگر الیکشن کمیشن نے نوٹس نہ لیا تو پھر ان سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان تاج نے الزام لگایا کہ تمام پریزائڈنگ آفیسرز جیالے ہیں۔

pti

PMLN

PPP

Jamat e Islami

Karachi Local Bodies Election 2023

Election Commission of Pakistan (ECP)

Local Bodies Election May 7 2023

Politics May 8 2023