Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کلین سوئپ کا خواب ادھورا، قومی ٹیم کو پانچویں ون ڈے میں شکست

نیوزی لینڈ کے300 رنز ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی
اپ ڈیٹ 08 مئ 2023 12:12am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

قومی ٹیم کیویز کے خلاف کلین سوئپ نہ کرسکی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 300 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے وِل ینگ نے87 رنز بنائے جبکہ ٹام لیتھم نے ٹیم کے لئے 59 رنز اسکور کیے۔

قومی ٹیم کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، اسامہ میر اور شاداب خان نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم اور حارث رؤف نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

نیوزی لینڈ کے300 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں 47 رنز سے شکست دے کر قومی ٹیم کا کلین سوئپ کرنے کا خواب پورا نہیں ہونے دیا۔

گرین شرٹس نے5 میچزکی سیریز1-4 سےاپنے نام کرلی تاہم کیویز سے ہار کی وجہ سے پاکستان سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی چھن گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے آغا سلمان نے 57، افتخاراحمد نے 94 رنزاسکور کیے جبکہ فخرزمان نے 33 رنز اسکور کیے۔ شان مسعود 7، بابراعظم 1 رن بناسکے، محمد رضوان 9 اور شاداب خان نے 14 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2003 میں نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

کپتان بابراعظم نے اپنا 100واں ون ڈے کھیلا لیکن وہ اسے یاد گار نہ بناسکے کیونکہ بابر اعظم خود ایک رن پر آؤٹ ہوئے اور پاکستان میچ بھی نہیں جیت سکا اور او ڈی آئی میں پہلی پوزیشن بھی برقرار نہ رکھ سکا۔

cricket

babar azam

پاکستان

karachi

Pak new Zealand

cricket stadium