Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال

عمران نیازی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف
شائع 06 مئ 2023 10:25pm
وزیراعظؐ کی نواز شریف سے ملاقات۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
وزیراعظؐ کی نواز شریف سے ملاقات۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کی قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کی ن لیگ لندن آفس پہنچے، ان کی آمد پر نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم کا استقبال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال اور ن لیگ کے آئندہ لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بے بنیاد کیس میں نااہل کیا گیا، ثاقب نثار دن رات سو موٹو نوٹس لیتے رہے جنہوں نے نواز شریف کی نااہلی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو لیکس نے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا، اس معاملے پر ہاؤس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کو طلب کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی سازش کی جارہی ہے، یہ پاکستان کے مستقبل کو دوبارہ داؤ پر لگانے کی سازش ہے۔

انتخابات پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہئے، پنجاب کے خلاف سازش ہو رہی ہے، اس سازش کو ختم کرنا ہے تو پورے ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئے۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif