Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ سے شہید ہونیوالا پولیس اہلکار بہن بھائیوں میں بڑا تھا

کسی کو بد دُعا نہیں دوں گی انصاف فراہم کیا جائے، مقتول کی والدہ
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 04:11pm
پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول فارنسک کے لئے بھیج دیے- تصویر/ آج نیوز
پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول فارنسک کے لئے بھیج دیے- تصویر/ آج نیوز

کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن گرین بَس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے شہید ہونے والا پولیس اہلکار بہن بھائیوں میں بڑا تھا جس کی بڑی عید کے بعد شادی ہونی تھی۔

گزشتہ رات فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہکارکی شناخت عظیم اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو سُرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 بی کا رہائشی اور منگھوپیر تھانے میں تعینات تھا، مقتول کا ایک بھائی اور بہن ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے پاس موبائل فون اور اسلحہ موجود ہے وہ شادی سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوا جبکہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی ہے مقتول عظیم اقبال بہن بھائیوں میں بڑا تھا جبکہ مقتول کے بھائی نے بتایا کہ عظیم کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی بڑی عید کے بعد شادی ہونی تھی کسی کو بد دُعا نہیں دوں گی بس انصاف فراہم کیا جائے۔ عظیم کے ماموں کا کہنا ہے کہ میرے بھانجے سے کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی لیکن پولیس دعویٰ کررہی ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا۔

ایس ایچ اوسرجانی ٹاؤن کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا جائے گا جائے وقوعہ سے دو 30 بورکے خول ملے ہیں جن کو فارنزک کیلئے روانہ کیا ہے اطراف سے مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

Murder

Sindh Police

Karachi Firing