Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس

کم درخواستیں موصول ہونے پر کوٹہ واپس کرنا پڑا
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 04:00pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری اسکیم کے تحت 8 ہزارعازمین کے لئے ملنے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: ’جن حجاج کے پاس تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں، انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی‘

مزید کہا کہ حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرایہ اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے، حج کوٹہ کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔

Saudi Arabia

پاکستان

Hajj 2023