Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورکے سفاری پارک میں 2 شیرنیوں کے ہاں بچوں کی پیدائش

شہری شیرنیوں کے بچوں کو دیکھ کرلطف اندوز ہورہے ہیں
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 01:50pm

لاہورکے سفاری زو وائلڈ لائف پارک میں نئے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے جہاں 2 شیرنیوں نے چند ماہ پہلے بچوں کو جنم دیا۔

دونوں شیرنیوں نے تین تین بچوں کو جنم دیا جس کے بعد سفاری پارک میں اب شیروں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

پارک میں نگران کے فرائض انجام دینے والے محمد آصف نے کہا کہ کئی افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آرہے ہیں خاص طور پر بچے شیرنیوں کے بچوں کو دیکھ کرخوش ہورہے ہیں۔

چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرغلام رسول کے مطابق شیرنیوں کے بچوں عمریں اب ڈھائی سے ساڑھے تین ماہ کے درمیان ہیں۔

مزید بتایا کہ چڑیا گھرکا رقبہ 242 ایکڑ پر محیط ہے جن میں 30 ایکڑ جگہ ان شیروں کو دی جاتی ہے جہاں وہ آزادی سے گھومنے سکتے ہیں۔

lahore

Lion Cubs

Lahore Zoo