Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی شاہ چارلس اور برطانوی ہم منصب سے ملاقات

دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے، شہباز شریف
شائع 06 مئ 2023 12:16am
فوٹو ــ ٹوئٹر / مریم اورنگزیب
فوٹو ــ ٹوئٹر / مریم اورنگزیب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور برطانوی ہم منصب رشی سنک سے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم نے نئے بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات کے لیے منعقد ہونے والی دو روزہ تقریبات کے لیے شاندار انتظامات پر دونوں برطانوی شخصیات کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں برطانیہ کی مدد کی بھی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی جس کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔

PM Shehbaz Sharif

King Charles III

Pakistan–United Kingdom relations