Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچہ پائلٹ بن گیا

پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ایک دن کے لیے عبداللہ نوید کو پائلٹ بنایا گیا
شائع 05 مئ 2023 11:00pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچہ پائلٹ بن گیا۔ پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ایک دن کے لیے عبداللہ نوید کو پائلٹ بنایا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ذہین بچے عبداللہ نوید کا پائلٹ بننے کا خواب پورا کر دیا۔ پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ایک دن کے لیے عبداللہ نوید کو پائلٹ بنایا گیا۔

پی اے ایف کے ایک آپریشنل بیس پرایئرآفیسرکمانڈنگ، سدرن ایئر کمانڈ، ایئروائس مارشل خالد محمود اور بیس کمانڈر ایئر کمو ڈور عاصم رانا نے عبداللہ نوید کو اعزازی رینک پہنائے۔

عبداللہ نوید کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے میں بٹھایا گیا اور بیس کے مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔

عبداللہ نوید کا پی اے ایف فائٹرپائلٹ بننا ایک خواب تھا جو ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پورا کر دیا۔

PAF

Pakistan Health Issue

Thalassemia