بادشاہ چارلس کی تاجپوشی پر فن کا مظاہرہ کرنیوالی واحد پاکستانی لڑکی
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نوریمہ ریحان کنگ چارلس 3 کے کورونیشن کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
پاکستانی گلوکار اور انٹرنیٹ سنسیشن نوریمہ ریحان کو لندن میں ہونے والے کنگ چارلز سوم کے تاج پوشی کے موقع پر ہونے والے کنسرٹ کے لئے بلایا گیا ہے جس کا آغاز 6 مئی سے ہوگا۔
نوریمہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں۔
یہ کنسرٹ تاجپوشی کے اگلے دن اتوار، 7 مئی کی شام ونڈسر کیسل کے میدان میں منعقد ہونا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں نوریمہ ریحان کے گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔
نوریمہ ریحان کون ہیں ؟
نوریمہ ریحان نے 9 سال کی عمر سے گلوکاری کا آغاز کیا اور اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے سوشل میڈیا پر پہچان بنا لی ہے۔
ان کا تعلق گلگت بلتستان کے ایک شہر ہنزہ سے ہے وہ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہیں اور گلوکاری کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔
رواں برس گلگت میں ہونے والے ونٹر اسپورٹس فیسٹیول میں بھی نوریمہ نے حصہ لیا تھا ۔
ونٹر آئس ہاکی چمیئن شپ میں ان کی ٹیم نے فتح حاصل کی تھی ۔
Comments are closed on this story.