Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے اختلافات شدت اختیار کرگئے

پاکستان بار کونسل کی جانب سے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو عہدے سے ہٹانے پر سپریم کورٹ بار کی جوابی کارروائی
اپ ڈیٹ 04 مئ 2023 11:21pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار کے درمیان اختلافات شدید ہونے کے بعد پاکستان بار کونسل نے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو عہدے سے ہٹا دیا۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق سیکرٹری مقتدر اختر شبیر اور ایڈیشنل سیکرٹری شکیل الرحمان کو عہدے سے اس لئے ہٹایا گیا کہ انھوں نے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بارکونسل ایکٹ کی خلاف ورزی کی اور یہ دونوں کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا عہدہ فی الحال خالی رہے گا جبکہ حفظہ بخاری کو سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے جوابی اقدام کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے سات ممبران کی رکنیت معطل کردی۔ جن افراد کی ممبر شپ معطل کی گئی ان میں حسن رضا پاشا ،امجد شاہ ریاضت، علی سحر، طارق آفریدی ، مسعود چشتی ،احسن بھون اور قلب حسن شاہ شامل ہیں۔

سپریم کونسل بار کی جانب سے رکنیت معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل ممبران نے مس کنڈکٹ کیا، ممبران نے سپریم کورٹ بار کو ٹیک اوور کرنے کی غیرقانونی کوشش کی، ممبرشپ معطل کرتے ہوئے حتمی منظوری کا معاملہ جنرل باڈی کو بھجوا دیا گیا۔

Supreme Court of Pakistan

Supreme Court Bar

pakistan bar council