Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخواہ میں وکالت کے لائسنس کیلئے ختم نبوت سرٹیفکیٹ پردستخط لازمی قرار

خیبر پختونخوا بارکونسل ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں فیصلہ
اپ ڈیٹ 05 مئ 2023 02:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں خیبر پختونخوا بار کونسل ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے ختم نبوت سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے گیا ہے۔

چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی خیبرپختونخوا بار کونسل کا کہنا ہے کہ لائسنس درخواست سے قبل ختم نبوت سرٹفیکٹ جمع کروانا لازمی ہوگا، اس حوالے سے کے پی بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی نے سرکلر جاری کردیا ہے۔

سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ نئے وکلاء کو لائسنس جاری کرنے سے قبل ختم نبوت کا سرٹیفیکٹ جمع کروایا جائے گا۔

سرکلرکے متن کے مطابق نیا آنے والا وکیل تحریری طور پر اس بات کا اقرار کرے گا کہ وہ کسی احمدی یا لاہوری گروپ سے تعلق نہیں رکھتٓا۔

peshawar

KP bar Council

Khatam e Nabuwat