Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

امریکا میں شرح سود بڑھنے سے تیل کی قیمت کم ہونے لگی ہیں
شائع 04 مئ 2023 09:36am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

امریکا میں شرحِ سود بڑھنے سےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی ساڑھے 3 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 68.60 پر آگئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل 3 ڈالر سستا ہوجانے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.30 ڈالر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا، شرحِ سود بُلند ترین سطح پر پہنچ جانے سے 3 امریکی بینک دیوالیہ ہوگئے

گزشتہ روز ہی امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94 ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71 ڈالر پرآیا تھا جبکہ برطانوی برینٹ 4 ڈالر کے قریب سستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40 ڈالر ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات کے پیشِ نظر خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

واضح رہے کہ امریکی مرکزی بینک نے شرحِ سود میں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرحِ سود بڑھ کر5.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Oil prices

crude oil

USA