Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاج پوشی سے قبل بکنگھم پیلس کے باہر سے مشتبہ شخص گرفتار، چاقو برآمد

حکام نے ”احتیاط کے طور پر“ بکنگھم پیلس میں ایک کنٹرول شدہ دھماکہ بھی کیا۔
شائع 03 مئ 2023 04:55pm
تصویر بزریعہ گیٹی
تصویر بزریعہ گیٹی

لندن میں پولیس نے برطانوی شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی سے چند روز قبل ایک شخص کو بکنگھم پیلس کے احاطے میں شاٹ گن کے کارتوس پھینکنے پر گرفتار کیا ہے۔

منگل کو گرفتار کئے گئے شخص کو کے پاس سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔

گریٹر لندن کی میٹروپولیٹن پولیس سروس نے ایک بیان میں کہا کہ مشتبہ شخص کو خطرناک ہتھیار رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد بادشاہ کی سرکاری رہائش گاہ اور انتظامی دفاتر کے باہر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

گرفتا ملزم کا نام حکام نے جاری نہیں کیا، نہ ہی اس کی حرکت کی وجہ بیان کی گئی ہے۔

لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی سے جڑا سمجھا نہیں جاتا۔

یہ واضح نہیں کہ آیا کارتوس چلنے کے قابل تھے یا نہیں، لیکن پولیس نے انہیں بھی ضبط کرلیا اور ان کی جانچ کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو عارضی طور پر گھیرے میں لے لیا گیا تھا، اور کچھ لوگوں کو بکنگھم پیلس کے احاطے سے نکالا بھی گیا تھا، کیونکہ حکام نے ”احتیاط کے طور پر“ وہاں ایک کنٹرول شدہ دھماکہ کیا تھا۔

شاہ چارلس کی تاج پوشی ہفتہ کو ویسٹ منسٹر ایبی میں کی جائے گی، جو لندن میں بکنگھم پیلس سے تقریباً ایک میل مشرق میں واقع ہے۔

تاج پوشی کے پروگرام میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سمیت کئی عالمی رہنما شرکت کریں گے۔

اگرچہ کسی خاص خطرے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم حکام نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، اور عوام کو کہا ہے کہ تاج پوشی سے جڑے مقامات پر کوئی غیرمعمولی چیز دیکھیں تو فوری طور پر اطلاع دیں۔

london

King Charles III

Buckingham Palace

Coronation Ceremony