ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیمامرکز
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جن کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، سوات، صوابی، کوہاٹ، ہری پور، اٹک اور ملک کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، اور زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 187 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز افغان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا۔
earthquake
Syria Earthquake
مقبول ترین
Comments are closed on this story.