Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: فخر زمان لمبی چھلانگ لگا کر بابر کے قریب پہنچ گئے

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی
شائع 03 مئ 2023 03:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔ پی سی بی

نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی 2 ون ڈے میچز میں سینچریاں اسکور کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 887 ہے۔

جبکہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3 درجے ترقی پا کر 784 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل وہ 10 ویں نمبر پر تھے۔

جنوبی افریقا کے رسی وین ڈرڈوسن ایک درجہ تنزلی کے بعد 777 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، بھارت کے شبمن گِل 738 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر امام الحق بھی دو درجے تنزلی کا شکار ہوکر 737 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف آج کے میچ میں بھی سنچری بناتے ہیں تو سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگا کارا کا مسلسل 4 اننگز میں سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیں گے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں کیوی بولر ڈیرل مچل 31 درجے ترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 10ویں، شاداب خان 4 درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈےآل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹی 20 بیٹرز رینکنگ

آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 فارمیٹ کے بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

cricket

babar azam

Fakhar Zaman

ICC

dubai

imam ul haq

ODI Ranking

PAKvsNZ