Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 1964 کے بعد سب سے زیادہ ہے، بلومبرگ

مہنگائی میں پاکستان نے سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، بلومبرگ کا انکشاف
شائع 03 مئ 2023 09:57am
رواں سال پاکستانی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار رہی، بلوم برگ - تصویر: روئٹرز/فائل
رواں سال پاکستانی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار رہی، بلوم برگ - تصویر: روئٹرز/فائل

توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان نے مہنگائی میں مالیاتی بحران کے شکار سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جو 1964 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں مہنگائی میں2.41 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی ماہانہ شرح 36.42 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بلوم برگ نے کہا کہ اپریل میں سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 35 فیصد رہی جبکہ پاکستان میں مئی میں بھی مہنگائی کی شرح عروج پر رہے گی۔

بلومبرگ کے مطابق رواں سال پاکستانی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار رہی، جو ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری اور دنیا کی کمزور ترین کرنسی میں شمار ہوئی۔

Sri Lanka

Pakistan Inflation

Economic Crises