Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک نیوزی لینڈ سیریز: گرین شرٹس کے پاس سیریز اپنے نام کرنے کا اچھا موقع

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا
شائع 03 مئ 2023 08:55am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ شاہینوں کو 5 میچز کی سیریز اپنے نام کرنے کے لیے مزید ایک کامیابی درکار ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں تیسرا ون ڈے سہہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے مسلسل دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن کیا جبکہ گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے پہلے 2 میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں فخر زمان کی سنچری کی بدولت 289 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر حاصل کیا تھا۔

دوسرے ون ڈے میں بھی گرین شرٹس نے 337 رنز کا ہدف فخر زمان کی شاندار 180 کی اننگز کی بدولت صرف 3 وکٹ پر پورا کر کے کیویز کو شکست دی تھی، دونوں میچز میں اوپنر فخر زمان نے سنچریاں بنائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی تھی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

cricket

karachi

odi series

PAKvsNZ