Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہتے ہیں پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن ہوں، شاہ محمود قریشی

سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کریں گے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 03 مئ 2023 08:28am
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بہت نیک نیتی اور لچک دکھا کر مذاکرات کیے تھے، چاہتے ہیں پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن ہوں۔

حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی کے مابین آج مذاکرات کی تیسری نشست بھی مکمل ہوگئی۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بہت نیک نیتی سے مذاکرات کا حصہ بنے بہت لچک دکھائی۔

ان کا مزید کہنا تھا ہم نے فیصلہ کیا ہے جس نیک نیتی سے بیٹھے اب سپریم کورٹ کو اپنا مؤقف تحریری طور پر پیش کریں گے، ہماری خواہش ہے ہنجاب کے انتخابات 14 مئی کو ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا گیا، ہمارے پارٹی کے صدر پرویز الہٰی کے گھر جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا بیان بھی سب کے سامنے ہے، انہوں نے ماحول کو پیچیدہ کیا، جاوید لطیف کی پریس کانفرنس نے بھی ماحول کو پیچیدہ کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی مذاکرات کے حق میں نہ تھے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ابتدائی پوزیشن تھی کہ 90 روز کے اندر پنجاب کے انتخابات ہوں جبکہ پی ڈی ایم چاہتی تھی تمام ملک میں سارے الیکشن ایک ساتھ ہوں۔

pti

Federal govt

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Negotiations govt

Politics 3 May 2023