Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں عوام کی مرضی کی عکاس حکومت کی حمایت کریں گے، امریکی وزارت خارجہ

پاکستان کی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
شائع 02 مئ 2023 04:32pm

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے، عوام کی مرضی کی عکاس حکومت کی حمایت کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے، پاکستان میں عوام کی مرضی کی عکاس حکومت کی حمایت کریں گے۔

امریکی کمیشن کی جانب سے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کے معاملے پر ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، کمیشن صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے، امریکی کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے حکومتیں یا دیگر ادارے براہ راست کمیشن سے رابطہ کریں۔

USA

US State Department

US State Department spokesman Vedant Patel

spokesman Vedant Patel