Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارت نے 15 سال بعد آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی

آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
شائع 02 مئ 2023 03:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بھارت نے آسٹریلیا سے نمبر ون پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم نمبر ون پوزیشن پر آگئی، اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 15 ماہ سے پہلی پوزیشن پر قائم تھی۔

ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

سری لنکا ساتویں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

india

ICC

test ranking

dubai

Australia

first position

icc world test championship final