Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
شائع 02 مئ 2023 11:09am
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر پولیس کو نوٹس جاری

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈا پور کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ، ان پر پی ٹی آئی کارکنان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

pti

ATC

lahore

Bail

Ali Amin Gandapur

Politics May 2 2023