Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

شبلی فراز، اسد قیصر اور زلفی بخاری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
شائع 02 مئ 2023 10:34am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تمام نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: آئی جی آفس کو 3 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسدعمر، عمر ایوب علی نواز ،حماد اظہر ، حسان نیازی، اعظم سواتی ، راجہ خرم نواز اور فرخ حبیب اے ٹی سی میں پیش ہوئے،وکلاء بابراعوان، نعیم پنجوتھہ اور علی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

شبلی فراز، اسد قیصر اور زلفی بخاری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی پر عدالتی فائل کی گمشدگی کا معاملہ نمٹا دیا گیا

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 مئی کو درخواست ضمانت مقرر ہے، ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت تک اے ٹی سی عبوری ضمانت میں توسیع کرے۔

جج راجہ جواد عباس نے فرخ حبیب کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گزشتہ 2 سماعتوں پر آئے نہیں، ایسا لگا کہیں اٹھا تو نہیں لیے گئے۔ جس پر فرخ حبیب نے کہا کہ مجھے ملک میں گھومنے کا کوئی شوق نہیں۔

عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔

واضح رہےکہ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے دوران توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔

عمران خان نے موقع دیا کہ ایک ساتھ پورے ملک میں انتخابات کروالیں، اسد عمر

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے، عمران خان نے موقع دیا ہے کہ ایک ساتھ پورے ملک میں انتخابات کروالیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت کا ڈر ختم نہیں ہوتا، تحریک انصاف کا جذبہ ختم نہیں ہوتا، ریلی کے اعلان پر کنٹینرز لگ گئے، ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئین توڑنے پر آگئی ہے اور آئین ٹوٹ چکا ہے، آئین کے نہ ہونے سے تمام قانون اور جمہوریت ختم ہے، سپریم کورٹ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بار بار موقع دیا، سپریم کورٹ، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے بار بار آچکے ہیں، عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جارہی ہیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ایک ساتھ پورے ملک میں انتخابات ہوں، مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے، 12 ماہ میں حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں۔

ATC

اسلام آباد

imran khan

pti leaders

judge raja jawad abbas

judicial complex

Politics May 2 2023