Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بھارت ایشیاء کپ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کی اجازت نہیں دے گا‘

بابر اعظم کو اس وقت کپتانی سے ہٹانا زیادتی ہے، توقیر ضیاء
شائع 01 مئ 2023 10:40pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چئیرمین توقیر ضیاء نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ایشیاء کپ کھیلنے کے لئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توقیر ضیاء نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھی بھارت جاکر کھیلنے یا نہ کھیلنے بارے اصولی فیصلہ کرنا چاہئیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت کپتانی سے ہٹانا زیادتی ہے۔ نیا کپتان تیار کرنے کے لئے نائب کپتان کو گروم کیا جائے۔

babar azam

PCB

BCCI

Asia cup

Tauqir Zia