Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

گزشتہ روز بھی علاقے میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔
شائع 01 مئ 2023 07:21pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر جبار شاہ ہلاک کردیا گیا، جبکہ آپریشن میں دو دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک دہشت گرد فورسز اور پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث تھا اور کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔

گزشتہ روز بھی علاقے میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

IBO

Dera Ismail Khan

TTP